صنم سعید سنیما کے مستقبل کے حوالے سے پریشان

  صنم سعید سنیما کے مستقبل کے حوالے سے پریشان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا کریکٹر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔صنم سعید نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ یہ پوسٹر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی مناسبت سے ہے۔

نہوں نے محب مرزا کی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -