ارطغرل ایک بہترین اور معیاری پروڈکشن، زوہیب

ارطغرل ایک بہترین اور معیاری پروڈکشن، زوہیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر زوہیب رمضان بھٹی کاکہنا ہے کہ ارطغرل ایک بہترین اور معیاری پروڈکشن ہے جس نے مذہبی اور کرنٹ افئیر آڈیئینس کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اس کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔اس سیریز کی پاکستان میں مقبولیت بتارہی ہے کہ ہمارے پاس مذہبی حلقوں کی شکل میں بہت بڑی ڈرامہ آڈینس موجود ہے اور لوگ تاریخی و مسلم کارناموں سے لیس ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اگر مسلمان جنگجوؤں کی تواریخ پر مبنی ڈرامے یا فلمز بنیں تو پسندیدگی کی سند لے سکیں گے۔شوبز حلقوں کو ڈر کس بات کا ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ اس ڈرامے نے دنیا بھر میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
مغربی میڈیا ایک خوف میں مبتلا ہے کیونکہ پہلے انہوں نے اپنے ہیروز اور سپر ہیروزکے ساتھ سحر طاری کر رکھا تھا، اور غیر ملکی میڈیا اس ڈرامے کے کرداروں کی کردار کشی تک کرر رہا ہے۔مگر ہماری انڈسٹری کا خلاف ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔اس ڈرامے سے تو مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔

مزید :

کلچر -