شاہدسونو ”لہورداٹیشن“ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے
لاہور(فلم رپورٹر)معروف بھنگڑا کنگ شاہد سونونئی پنجابی فلم”لہورداٹیشن“ میں گانے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس کے پروڈکشن اور گجرپروڈکشن کی مشترکہ نئی پنجابی فلم”لہورداٹیشن“ کا افتتاح گذشتہ روز مقامی ٹی وی چینل پرکیاگیا۔جس میں خواجہ ندیم وائیں،چوہدری اکبر،خواجہ حماد،فلمسٹارلائبہ خان،فلمسٹار بیا خان،بھنگڑا کنگ شاہد سونو،گلوکار ناصر بیراج،ٹائیگرشاہ،ملک آصف شہزاد،میڈم روبینہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کلچرل ونگ،،فوزیہ مہر،ہدائتکار شہزادگجر،فلمسازشاہد بیگ،شیخ طارق،مصنف زین چوہدری،جعفربھٹی،نمرہ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔فلم ”لہورداٹیشن“ کے فلمساز شاہد بیگ نے بتایاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز بہت جلد اوریجنل لوکیشنز پر کردیا جائیگا اس فلم کی کہانی مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس کے چار گانے بھی ریکارڈ کیئے جاچکے ہیں جن میں بھنگڑا کنگ شاہد سونو کے دو سولوگانے اور ایک ڈیوٹ گانا شامل ہیں جبکہ گلوکار ناصر بیراج کا ایک گانا فلم میں شامل کیا گیاہے۔
شاہد بیگ نے بتایاکہ اس فلم میں ٹائیٹل کردار بیاخان اور لائبہ خان کر رہی ہیں جن کے ساتھ ہیرو کا کردار چوہدری اکبرگجر کررہے ہیں جبکہ باقی کاسٹ کو اسی ہفتے فائنل کر لیا جائیگا۔شاہد بیگ نے کہاکہ یہ ایک پنجابی کامیڈی اور لو سٹوری پر مشتمل فلم ہے جو نوجوان نسل کو مدنظر رکھ کر بنائی جائیگی۔شاہد بیگ نے مذید بتایاکہ بھنگڑا کنگ شاہد سونو اس فلم میں گانے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔