ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کا انعقادرواں سال غیر یقینی

ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کا انعقادرواں سال غیر یقینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) رواں سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کا انعقاد نہیں ہوسکے گا دونوں ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے ایشیاء کپ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز 2018ء کی طرح دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے۔ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت پاکستان ا?نے کو تیار نہیں ہے، اس لئے اے سی سی نے ٹورنامنٹ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے فی الحال خاموشی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی 20 بھی ملتوی کردیا جائے گا کیوں کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی20 ورلڈ کپ سے مشروط ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نظم الحسن نے تاحال اے سی سی بورڈ کا اجلاس طلب نہیں کیا اجلاس مارچ میں ہونا تھا جوکورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکا تھا ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کا انعقاد اس سال غیر یقینی ہوگیا ہے۔