میڈیا رائٹس،پی سی بی نے آسٹریلین کمپنی کی کنسلٹنسی حاصل کرلی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا رائٹس کی فروخت کے لئے مقامی آسٹریلین کمپنی کی کنسلٹنسی حاصل کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے دنیا کی سات کمپنیوں نے اپنی اپنی پیشکش فراہم کی جبکہ آسٹریلین کمپنی نے کنسلٹنسی معاوضے کی مد میں سب سے کم بولی دی۔ جس پر پی سی بی نے آئندہ چار سال کے لئے مذکورہ کمیٹی کو کنسلٹنسی کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ جو پی سی بی کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے پی سی بی سے مشاورت کرے گی جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حوالے سے بہترین اقدامات کئے تھے اور ہماری کوشش تھی کہ میڈیا رائٹس کے لئے اچھی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں یقینی طور پر اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فائدہ ملے گا۔