پی سی بی کا سینئر کھلاڑیوں کو انگلینڈ نہ لے جانے کا فیصلہ
لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کے لئے جاناہے اور اس کے لئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت بارے مشاورت کا آغازہوچکا ہے ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کئی دیگر سینئر کھلاڑیوں کو اس دورہ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کی طرف سے کھیلنے کاموقع دیا جائے گا اور اس حوالے سے مشاورت بھی کی جارہی ہے امید ہے کہ چند دنوں میں ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔