بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کباڈیہ کے مطابق منور شیخ نے گذشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، اور منور شیخ اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہوگئے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے میں اپنے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں امید ہے کہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔ واضع رہے کہ پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ پہلے ہی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔