ہربنس پورہ، نواب ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

ہربنس پورہ، نواب ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ علاقہ میں ڈاکووں نے جمشید کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاون میں ڈاکووں نے ارسلان کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکووں نے افضال کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔مسلم ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے شاہنواز کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکووں نے شہزاد کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مغلپورہ میں ڈاکووں نے لطیف سے22ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکووں نے فاروق سے31ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نسیم سے14 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ شاہدرہ ٹاون، باٹا پور سے گاڑیاں، شادمان، مغلپورہ اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -