وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 22جوان تک ملتوی

وزیراعظم کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 22جوان تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے طرف سے دائر100ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 22جوان تک ملتوی کردی،عدالت نے میاں شہباز شریف کے وکلا ء ان کے خلاف انکوئری کے ریکارڈ کی متفرق دائردرخواست پر بحث کے لئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،عدالت میں عمران خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے میاں شہبازشریف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ شہبازشریف کے خلاف نیب سمیت دیگر اداروں میں انکوائریز زیر سماعت ہیں،ان کاریکارڈ فراہم کیا جائے، جس پرعدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

میاں شہباز شریف نے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کرکررکھاہے کہ عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر رشوت دینے کا جھوٹا الزام عائد کیا،الزامات سے ان کی شہرت متاثر ہوئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے،یادرہے کہ میاں شہباز شریف نے جولائی 2017 ء میں عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا

مزید :

علاقائی -