اداکارہ میرا کیخلاف گھر پر قبضہ کیخلاف درخواست پرسماعت 16 جون تک ملتوی

اداکارہ میرا کیخلاف گھر پر قبضہ کیخلاف درخواست پرسماعت 16 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے اداکارہ میرا کے خلاف گھر پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔سول کورٹ کے جج عدنان گوندل نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ روز اداکارہ میرا اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ عتیق الرحمن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی جبکہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا،ادکارہ میرا اب گھر فروخت کرنا چاہتی ہے عدالت سے استدعاہے کہ اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکاجائے اورعدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمن کے نام کرنے کا بھی حکم دے۔

مزید :

علاقائی -