ناراض ہوکر گھر چھوڑنے والی 2خواتین ورثا کے حوالے

ناراض ہوکر گھر چھوڑنے والی 2خواتین ورثا کے حوالے

  

لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے 13 سالہ علیشاہ اور خالدہ بی بی کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار13 سالہ علیشاہ کو قصور سے تلاش کر کے والدہ کے حوالے جبکہ خالدہ بی بی کو فیصل آباد سے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ 13سالہ علیشاہ والد کی وفات کے بعد والدہ کی دوسری شادی کی وجہ سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ کرچلی گئی تھی اور خالدہ بی بی پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے گھر والوں سے ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -