بغیر ماسک ڈرائیونگ کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

  بغیر ماسک ڈرائیونگ کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی، شہری ہوجائیں تیار، بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری ہونگے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل، گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ٹکٹ جاری ہونگے، کارروائی کیلئے سی ٹی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں، مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی، 8 خصوصی ٹیمیوں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ کار میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، کورونا وباء کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروائے گی، سید حماد عابد نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں، کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری کورونا وبائکے تدارک کے لئے لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید :

علاقائی -