احد چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند

احد چیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی،گزشتہ روزجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احد خان چیمہ کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد فاضل جج نے نیب کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزیدتک توسیع کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -