ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیا قت علی ملک اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او نے رائے بابر سعید کی بطور ڈی آئی جی آپرپشنز خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر سعید ایک محنتی فرض شناس اور دیانت دار آفیسر ہیں۔ پولیس کیرئیر میں بابر سعید کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔
تقریب میں سی سی پی او اور دیگر سنیئر افسروں نے سبکدوش ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کو الوادعی شیلڈ دی اور گلدستہ بھی دیا۔