جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرکے 3ملزم پکڑ لئے

جنوبی چھاؤنی پولیس نے کارروائی کرکے 3ملزم پکڑ لئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھاؤنی نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عبداللہ عرف اسد راہزن چور گینگ کے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ عبداللہ عرف اسداوراسکے ساتھی تنویر عرف یاسر اور ذیشان عرف شانی کو گرفتار کر کے گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 2موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ برآمدکر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعددد واراتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -