شہر میں اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنیوالا گروہ سرگرم

شہر میں اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنیوالا گروہ سرگرم

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شہریوں سے اے ٹی ایم کے پاس وارداتیں کرنے اور ڈیٹا ہیک کرنے والا گروہ سرگرم، چند روز میں ہی پچاس سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو اے ٹی ایم میں کارڈ پھنسنے کے بعد شہریوں کی مدد کیلئے اندر آکر کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنا شروع دیتا ہے، اے ٹی ایم پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی کارروائیاں دیکھی گئیں۔نواب ٹاو ن میں بھی شہری کا کارڈ ہیک کر لیا گیا، اے ٹی ایم مشین پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ویڈیو بنا لی پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا لیکن بے سود، دوسری جانب گھر بیٹھے افراد کا بھی اے ٹی ایم ہیکنگ کے ذریعے آپریٹ کر لیا گیا۔نوسر باز گروہ کی جانب سے شہر میں اب تک پچاس سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

، شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں۔ بینک نے صارفین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہوئے قابل اعتبار اے ٹی ایم استعمال کرنے کی گزارش کی ہے۔

مزید :

علاقائی -