ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد جاری، ترجمان

ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد جاری، ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کورونا کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز آفس لاہورآنیوالے شہریوں،سائلین اور آفس سٹاف کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے خدمت مرکز سے شہری پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،تجدید ٹریفک لائسنس و دیگر سہولیات کے لئے رجوع کرتے ہیں۔

معاشرے کے ہر فرد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے۔سائلین کی کثیر تعداد اپنے مسائل کے حل کے لئے بھی دفترکا رخ کرتی ہے۔ترجمان لاہور کے مطابق شہریوں، سائلین اور آفس ملازمین کے لئے آفس گیٹ پر ہاتھ دھونا لازم قرار دیا گیا ہے۔دفتر داخلے سے قبل تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے والے ہر شہری اور اہلکار کو ڈس انفیکشن ٹنل سے بھی گذارا جاتا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماسک کے بغیر کسی کو بھی ڈی آئی جی آپریشنز آفس داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔کھانسی، نزلہ اور بخار کی صورت میں بھی متاثرہ شخص کو دفتر داخل ہونیکی ہر گز اجازت نہیں۔شہری، پولیس افسران اور اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

مزید :

علاقائی -