پنجاب یونیورسٹی بھرتیاں کیس، 29 جون کو فریقین کے وکلاطلب

پنجاب یونیورسٹی بھرتیاں کیس، 29 جون کو فریقین کے وکلاطلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فریقین کے وکلا کو 29 جون کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت میں سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان پیش ہوئے، نیب کی جانب سے دائرریفرنس میں کہاگیاہے کہ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جبکہ مجاہد کامران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 18 ویں سکیل سے 21 ویں سکیل کی بھرتیاں کیں۔
،نیب ریفرنس کے مطابق مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا اور اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،مجاہدکامران پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور میرٹ سے ہیٹ کر اساتذہ کو بیرون ملک جانے کے لئے سکالر شپس دینے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعدفریقین کے وکلاء کو مزیدبحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -