پنجاب پولیس کے 15ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تقرر و تبادلے
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے15ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ایس ڈی پی او ٹاؤن شپ سرکل یعقوب اعوان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت، ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او ٹاون شپ سرکل،اے ایس پی آصف بہادر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس سرکل، فیض الحسن کو ایس ڈی پی او حسن ابدال اٹک، اے ایس پی عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او صدر اٹک،عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او جند اٹک،غلام اصغر کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ،حسن عزیز کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاون سرکل،خالد محمود کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ سرکل،انصر علی کو ایس ڈی پی اوسٹی راولپنڈی سرکل،طارق محبوب کو ایس ڈی پی او وارث خان سرکل،آصف جوئیہ کو ایس ڈی پی او پتوکی سرکل اور ڈی ایس پی رضوان منظور آر آئی بی شیخوپورہ ریجن تعینات کرنے،ایس پی ظفر جاوید ملک کی خدمات ایل ٹی سی لاہور کے سپرد اور ڈی ایس پی شاہد اکرم کی خدمات سی ٹی ڈی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔