ایس ایچ او سبزہ زار کیخلاف توہین عدالت کی درخوا ست دائر

ایس ایچ او سبزہ زار کیخلاف توہین عدالت کی درخوا ست دائر

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار عمران قمر کے خلاف توہین عدالت کی درخوا ست دائر کر دی گئی ہے،درخواست گزارشہری کی طرف سے وکیل چودھری یاسین نے موقف اختیا کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار نے بے بنیاد مقدمہ درج کرتے ہوئے بچوں کی ویڈیو گیم قبضہ میں لے لی ہیں جس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا، عدالت نے درخوست پرسپرداری منظور کرتے ہوئے ویڈیو گیم واپس کرنے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کر رہاجو توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے۔

،عدالت سے استدعاہے کہ ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -