سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس پنجاب بریگیڈیئرراشد منہاس سمیت جوائنٹ ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر میجر عزیز اللہ ودیگر افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمدکامران خان نے وفد کواتھارٹی بارے بریفنگ دی۔ اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔

اس موقع پر فورس کمانڈر اے این ایف کا کہناتھاکہ اے این ایف افسرسنٹر سے مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہا ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والی مطلوبہ گاڑی پر نظر رکھی جاسکے اور جلد از جلد رسائی بھی ممکن کی جاسکے۔اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے دونوں اداروں کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔سیف سٹیز منصوبے میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت کا معیار قابل تعریف ہے۔بعد ازاں دورے کے اختتام پردونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -