صوابی،مکان کی چھت گرنے سے 1 جاں بحق،3 زخمی

صوابی،مکان کی چھت گرنے سے 1 جاں بحق،3 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع مینئی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر جانے سے ایک محنت کش جاں بحق جب کہ مالک مکان کے بیٹے سمیت دو محنت کش زخمی ہو گئے۔ موضع مینئی کے محلہ رداون میں گلزار نامی شخص کے مکان کا تعمیراتی کام جاری تھا اس دوران مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے آجانے سے ایک محنت کش وقاص ولد سید علی جاں بحق جب کہ مالک مکان کا بیٹا ہشام اور اویس ولد راحت اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ ٹوپی پولیس اور ریسکیو1122کی ایمبو لینس اور ریکوری وہیکل موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -