پشاور،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،6 گرفتار

پشاور،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،6 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران تھانہ پھندو کی حدود آفریدی آباد میں قمار بازی میں مصروف 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لیا گیا یے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے قماربازی میں مصروف 6 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف 6 ملزمان حسن خان،فتح شاہ،سید نظام الدین،عابد اللہ،ہارون اور سلمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -