کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈبلیو ایچ اوکاتعاون قابل تحسین،اسد قیصر

کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈبلیو ایچ اوکاتعاون قابل تحسین،اسد قیصر

  

اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل تحسین ہے۔کورونا وائرس دنیا بھر میں خطرناک حد تک پھیلا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوئے۔امید ہے ڈبلیو ایچ او پاکستان کیلئے اپنی قابل قدر مدد اور تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا ماہیپالا سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کوسراہا۔سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جہاں یہ وبائی مرض اندازے سے کم پھیلا،پاکستان کی حکومت کی لاک ڈاون کی پالیسی سے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملی،عوام نے اگر احتیاط نہ کی تو یہ وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس وائرس سے بچاو کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔حکومتی اقدامات سے پاکستان میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈاکٹر پلیتھا نے صوابی کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان اور ٹیسٹ کٹس بھی مہیا کیں۔

اسد قیصر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -