صوابی میں پیٹرول کا بحران عوام مہنگے داموں خرید پر مجبور

صوابی میں پیٹرول کا بحران عوام مہنگے داموں خرید پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 74 روپے مقرر کئے جانے کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع صوابی میں بھی پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔ چند ایک پیٹرول پمپ کے علا وہ تمام پیٹرول پمپ بند پڑے ہیں جب کہ عوام دوکانوں اور بلیک میں فروخت کرنے والوں سے 100سے 150روپے فی لیٹر خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع صوابی کے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں پیٹرول کا یہ بحران حکومت کی طرف سے پیٹرول مزید سستا کرنے کے اعلان سے دو ہفتے قبل شرو ع ہو چکا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کے پاس ٹینکوں میں وافر مقدار میں پیٹرول پڑے ہونے کے باوجود عوام کو مہیا نہیں کی جارہی ہے اکثر پیٹرول پمپ عوام کو پیٹرول نہ ہونے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ ضلع صوابی کے عوام نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ عوام کو اس بحران سے نجات دلائی جائے اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں پیٹرول مہیاں کرنے کا پابند کیا جائے۔