مردان میں فیس ماسک سب کیلئے ضروری قرار

مردان میں فیس ماسک سب کیلئے ضروری قرار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)اس سلسلے میں عوامی آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر فیس ماسک کے استعمال سے متعلق خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے مینا بازار کا دورہ کیا اور لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کیے۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے مختلف دکانوں کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں کو SOPs اور کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری کیں۔فیس ماسک کی تقسیم کا مقصد لوگوں کو فیس ماسک کی اہمیت سے واقف کروانا ہے تا کہ کورونا سے بچاو کو ہر ممکن حد تک ممکن بنایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -