بنوں،شمالی وزیر ستان کے اے سی کا میرانشاہ کا دورہ

بنوں،شمالی وزیر ستان کے اے سی کا میرانشاہ کا دورہ

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک نے ہمراہ تحصیلدار میرانشاہ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے میرانشاہ بازار میں کورونا وائرس کے سلسلے میں ناقص حفاظتی انتظامات پر متعدد دکانداروں کو گرفتار اور جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ تکلیف میں رکھنا حکومت کی ترجیحات نہیں بلکہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر آئی اس وباء کی صورت میں امتحان کو ہر حال میں پاس کرنا ہے اور اس کے لئے لوگوں کا تعاون کلیدی کردار ادا کر رہاہے، تاہم معاشرتی دوری کو برقرار رکھنے میں زیادہ تعاون کی اپیل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -