پشاور،ریگی ماڈل ٹاؤن میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

پشاور،ریگی ماڈل ٹاؤن میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں بجلی کی پانچ پانچ گھنٹے مسلسل لوڈشیدنگ اور روٹین لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین رل گئے علاقہ ّمکینوں نے دھمکی دی کے ٹاون میں غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔ریگی ماڈل میں گزشہ دو روز سے پانچ گھنٹے کی لئے صبح سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اسکے علاوہ دن میں چار گھنٹے الگ سے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جسکے باعث علاقہ کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کے بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہے لیکن اسکے باوجود ٹاون میں بجلی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو قابل مذمت ہے جبکہ اس حوالے سے پی ڈی ائے حکام نے پیسکو کو خط بھی لکھا تھا مگر علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔رہائشیوں کے مطابق وزیر اعلیٰ اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی ٹاون کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ٹاون کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی جو بے سود ثابت ہوئے تاہم ابھی تک پیسکو حکام ٹاون کے باسیوں کو ریلیف نہ دے سکی جسکی وجہ سے ٹاون کے مکینو ں میں بے چینی پائی جاتی ہے ٹاون کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون میں بجلی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیے جائے اور ٹاون میں دیگر مسائل کا بھی نوٹس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائنگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -