ملک میں احتساب کے نام پر سیاست ہو رہی ہے‘ فائق شاہ

ملک میں احتساب کے نام پر سیاست ہو رہی ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے احتساب کے نام پر سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت ایکشن کا دعویٰ لے کر آنے والے بھی بے نقاب ہو گئے، کرپشن میں اضافہ اور قانون میں امتیاز بر قرار ہے غریب اور امیر کے الگ الگ قوانین معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں، انصاف کے نام پر بننے والی حکمران جماعت سب کیلئے ایک قانون کا وعدہ اور عمل پس پشت ڈال کر ڈیل اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر اتر آئی ہے احتساب کے قوانین بے لاگ احتساب کی بجائے کمزور استغاثہ سے مجرموں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں دو سال گزرنے کے باوجود بڑے بڑے مافیاز دندناتے پھر رہے ہیں دوسری طرف حکومت کی اپنی صفوں میں کرپشن کہانیاں زبان زد عام ہیں جبکہ عوام بنیادی حقوق کیلئے ترس رہے ہیں تعلیم، صحت، انصاف سے محروم معاشرہ کیسے ترقی کر سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آمدہ بجٹ میں تعلیم، صحت، انصاف اور روزگار کے لئے ایمرجنسی نافذ کرکے زیادہ بجٹ رکھا جائے وزیراعظم انسانی ترقی کی بات کرتے تھے یہاں تو قانون غریب کو انسان بھی نہیں سمجھتا جبکہ امیروں کیلئے ضمانتیں، آسائشیں وافر یں لوٹ مار کرنے والے اداروں پر حاوی ہیں اور ادارے قوانین ان کے سامنے بے بس ہیں، ان حالات میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہو سکتا قدرتی آفت کورونا کے کنٹرول میں بھی بے عملی اور غفلت نمایاں ہے۔حکومت اور اپوزیشن اپنے رویئے اور عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے جو مایوس کن ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -