کورونا صورت حال، گھمبیر، ہر گھر سے کیسز سامنے آئینگے: وزیر صحت سندھ 

کورونا صورت حال، گھمبیر، ہر گھر سے کیسز سامنے آئینگے: وزیر صحت سندھ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ دسمبر سے آنے والے تمام مسافروں کی ٹریکننگ کی،جتنے کرونا مریض آ رہے ہیں ان سب کی ٹریکنگ کر رہے ہیں۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ 13 مئی کے بعد لوگوں نے ایس اوپیز کو نظرانداز کیا،آپس میں ملتے رہے،اس کی وجہ سے خطرناک صورتحال کی طرف جا رہے ہیں،کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہمیں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی قلت کا سامنا ہوگا،صورتحال اتنی خراب ہوسکتی ہے کہ مریضوں کو بیڈز نہیں ملیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کیساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 82 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,688 نئے کیسز سامنے آئے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1770ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، جبکہ ملک میں وبا کے 53 ہزار 366 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -