بلاول بھٹو زرداری کا نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پراظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کا نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پراظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونین کونسل گڑھی خدا بخش کے صدر نعمت اللہ ناریجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نعمت اللہ ناریجو ثابت قدم جیالے اور اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔مرحوم نعمت اللہ ناریجو کی پارٹی کے لیئے خدمات قیادت و کارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نعمت اللہ ناریجو کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -