سوات، ماسک اور سینی ٹائر ز استعمال نہ کرنے پرٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم

  سوات، ماسک اور سینی ٹائر ز استعمال نہ کرنے پرٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ اڈوں، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کاروائی کا آغاز، متعدد اڈے سیل، رکشوں اور ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت، ماسک اور سنیٹائزر استعمال نہ کرنے والے ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت اے ڈی سی کو ہدایات جاری کر دی گئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور قلت کے روک تھام کیلئے بھی پمپوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ اڈوں، دکانوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائے تاکہ کورونا کے پھیلنے کا خدشہ کم سے کم ہو اور احتیاطی تدابیر سے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے، انہوں نے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ مینگورہ اور دیگر علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور سواریوں و اڈے کے ملازمین کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر جنرل بس اسٹینڈ، نیک پی خیل اڈہ، شاہدرہ، کبل اور دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے رکشوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ انہوں نے پٹرول پمپس میں من مانے قیمتوں اور قلت کے روک تھام کیلئے بھی متعلقہ اے سیز اور اے ڈی سیز کو ہدایت جاری کی ہے۔