ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی پٹرول کا بحران
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی پٹرول کا بحران ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ مختلف پمپوں پر جاتے ہیں لیکن اُن کو پٹرول نہیں مل رہاہے۔ ضلع باجوڑ کے علاقہ یوسف آباد میں واحد پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب ہیں مگر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہاہے۔ رش کیوجہ سے سماجی فاصلہ پر عملدرآمد متاثر ہورہاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوسکے۔