چارسدہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی

چارسدہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کیخلاف کارروائی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرونا سے پیدا ہونے والے وبائی صورتحال کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورز ی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سات دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے،سرکاری نرخ سے زیادہ ریٹ پر پیٹرول فروخت کرنے والے تین پیٹرول پمپ مالکان بھی گرفتار، جبکہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہنے پر درجنوں افراد کو جرمانہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام شعبہ جات میں ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے اور خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جار ہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرعدیل شاہ کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنر ز تمام پبلک مقامات پر کرونا وباء سے بچاؤکے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انتظامی افسران نے کاروائی کرتے ہوئے 345 دکانات کا معائنہ کیا جس میں سے 60دکانداروں کے خلاف ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کاروائی کے دوران 40سے زائد دکانات کو سیل کیا گیا۔ دوسری جانب عوامی شکایات 36سے زائد پیٹرول پمپ کا معائنہ کیا گیا جہاں پر عوام کو سرکاری نرخ پر پیٹرول کی دستیابی اور پمپس پر رش کم کرنے کے لئے پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی گئی جبکہ سرکاری نرخ سے زائد پر پیڑولیم مصنوعات فروخت کرنے پر 3پیڑول پمپ مالکان کو گرفتار کیا گیا۔اس طرح انتظامیہ کی جانب سے بس اڈو کا بھی معائنہ کیا جار ہا ہے اور ا س ضمن میں گزشتہ روز چارسدہ کے تمام بس اڈوں کو ایس او پیز احتیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پرایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 7افراد کو گرفتار اور مختلف دکانداروں پر 56600 روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے عوامی مقامات پر مفت ماسک بھی تقسیم کئے جار ہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -