پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، اندرون شہر اور آس پاس کے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف انفارمیشن بیسڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا یے جس کے دوران متعدد افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، اسی طرح گزشتہ روز گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون کے ذریعے آرڈر حاصل کر کے منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی ہیروئن، ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر اندرون شہر اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف منظم کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسی طرح گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے چار ملزمان کامران ولد صاحبزادہ سکنہ عطا محمد گڑھی، سر بلند ولد کریم سکنہ زرگر آباد، عبید الرحمن ولد غلام حیدر سکنہ بیری باغ اور محمد مشتاق ولد ممتاز سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی ہیروئن، ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے