باجوڑ، تحصیل ماموند میں بم دھماکہ، 2اساتذہ جاں بحق

  باجوڑ، تحصیل ماموند میں بم دھماکہ، 2اساتذہ جاں بحق

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دواساتذہ جا ں بحق۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے دن سہ پہر ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ میں خشک دریا میں موٹر سائیکل پر بم دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں پرائیویٹ سکول کا استاد عبدالرحمن ولد شیرزمان سکنہ برہ ڈمہ ڈولہ اورسرکاری سکول کا ٹیچر اسماعیل ولد سید محمد سکنہ لرکندے ڈمہ ڈولہ شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -