اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،3 ملزمان گرفتار

اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،3 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ و ایمو نیشن سمگلنگ کرنے کی کو شش ناکام بنا دی، ملزمان گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو تھانہ پھندو پولیس نے ناکام بنا دیا، گاڑی سے دو عدد M-16 رائفل،دو عدد پستول اور144 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی ڈویژن محمد شعیب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ملزمان غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے رنگ روڈ جمیل چوک ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبر596 کوروک کرتلاشی لینے پر گاڑی سے دو عدد M-16 رائفل،دو عدد پستول اور144 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان بلال ولد حنیف، نصیر ولد عبدالصبور اور عدیل ولد حنیف خان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -