محمد ریاض خٹک کا میاں جمشیدالدین کاکاخیل کی وفات پر افسوس کا اظہار

محمد ریاض خٹک کا میاں جمشیدالدین کاکاخیل کی وفات پر افسوس کا اظہار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر و چیئرمین فیڈرل بزنس مین پینل پاکستان محمد ریاض خٹک نے رکن خیبرپختونخوا سمبلی وسابق صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم جمشید الدین کاکاخیل ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنماتھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا، مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کی اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم جمشیدالدین کاکاخیل کی مغفرت اورلواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برادشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -