نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، ...
 نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع، بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑاتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا۔

ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور و قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جارہے تھے، سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

قومی -