کورونا وائرس، صرف صوبہ بلوچستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ پریشان کن اعداد وشمار جاری

کورونا وائرس، صرف صوبہ بلوچستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ پریشان کن اعداد ...
کورونا وائرس، صرف صوبہ بلوچستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ پریشان کن اعداد وشمار جاری

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیٰں جانی و مالی تباہی پھیلانے والی کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وبا سے حکومت پاکستان کے ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی بھاری نقصان سہنا پڑا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس عالمی وبا نے گزشتہ پانچ ماہ میں صوبہ بلوچستان کی معیشت کو دس ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے جہاں ملک کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے وہاں یہ وبا صوبے کو بھی 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کورونا کے سلسلے میں 2 ارب روپے کے طبی سامان کی خریداری کرچکی ہے اور تقریباً 4ر ارب کے ٹیکسز کا ریلیف دیا گیا ہے جب کہ کاروبار کی بندش کے باعث صوبائی حکومت کو تقریباً 4 ارب سے زائد کے ٹیکسز کی وصولی نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال کی کچھ ترقیاتی اسکیمیں متاثر ہونے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ بڑھ جانے کا امکان ہے۔

  خیال رہے ایران سے براستہ بلوچستان پاکستان لوٹنے والے متعدد پاکستانیوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہاں ہنگامی حالات نافذ کیے گئے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -