پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ ٹیسٹنگ، کتنے لوگوں کے ٹیسٹ نمونے لیے گئے؟ اعدادوشمار جاری

پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ ٹیسٹنگ، کتنے لوگوں کے ٹیسٹ نمونے لیے گئے؟ ...
 پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ ٹیسٹنگ، کتنے لوگوں کے ٹیسٹ نمونے لیے گئے؟ اعدادوشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ٹیسٹنگ کے عمل میں بھی تیزی آگئی ہے۔

 حکومت پاکستان کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ ٹیسٹنگ کی گئی ہے جس کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 167ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ ٹیسٹ تین جون کو کیے گئے جب کہ ان کے اعدادوشمار نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جاری کیے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 6 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان جو کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کی لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ چکا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2900 نئے کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد 86 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 793 تک جا پہنچی۔

دوسری جانب ملک میں عوامی مقامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر این سی او سی کی تجویز پر سخت کارروائیاں کی گئیں۔

متعلقہ حکام نے ملک بھر میں 727 مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 115 افراد کو جرمانے اور 83 دکانوں اور 22 صنعتی یونٹس سیل کیے گئے علاہ ازیں 42 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی جرمانہ کیا گیا۔
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -