انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے کسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے تاہم دوسری جانب کچھ اچھی خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے سستاہو گیاہے اور اس وقت 163 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ ڈالر تین روز میں ایک روپیہ 64 پیسے سستا ہواہے جس کے باعث پاکستا ن کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 180 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار اتار چڑھاﺅ کا شکار ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 119 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں گراوٹ آئی لیکن چند لمحوں کے بعد پھر سے بہتری کا سفر شروع ہوا تاہم اس وقت 100انڈیکس 55 پوائنٹس کے اضاف کے ساتھ 34 ہزار 174 پوائنٹس کے سطح پر آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4896 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 1838 ہو گئیں ہیں تاہم 31 ہزار 198 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد 33 ہزار 536 تک پہنچ گئی ہے اور سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، پنجاب میں یہ تعداد 33 ہزار 144 تک پہنچ چکی ہے اور ا س میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔خیبر پختون خواہ میں 11ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582 ، اسلام آباد میں3 ہزار 946، گلگت بلتستان میں 852اور آزادکشمیر میں 299 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

مزید :

بزنس -