حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ، اہم عہدے کا قیام کر دیا گیا

حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ، اہم عہدے کا ...
حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ، اہم عہدے کا قیام کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب پہلا قدم اٹھا لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وعدے کے مطابق ہم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ACS) اور ایڈیشنل آئی جی پولیس (AIG) کی پوسٹس کا قیام کر دیا ہے اور جلد ان پوسٹس پر آفیسرز کی تعیناتی کر دی جائےگی۔“


ان کا کہناتھا کہ یکم جولائی سے یہ افسران اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے ، یہ جنوبی پنجاب صوبے کےقیام کی جانب ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔

مزید :

قومی -