طیارہ حادثے میں زخمی صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی صحت بارے بڑی خبرآگئی

طیارہ حادثے میں زخمی صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی صحت بارے بڑی خبرآگئی
طیارہ حادثے میں زخمی صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی صحت بارے بڑی خبرآگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو کراچی کے نجی ہسپتال سے علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔نجی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ظفر مسعود کی تین سرجریز کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آتے ہوئے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 8303 لینڈنگ سے چند سیکنڈز قبل ملیر ماڈل کالونی کے رہائشی علاقے میں کریش کرگئی تھی۔اس طیارے میں سوار 99 افراد میں صرف دو ہی افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے جن میں ایک بینک آف پنجاب کے سی ای او تھے۔ظفر مسعود طیارہ کریش ہونے کے ساتھ ہی اپنی سیٹ سمیت قریب کھڑی ایک گاڑی پر آگرے تھے۔ وہاں موجود لوگوں نے انہیں اٹھایا اور ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا۔ وہ 22 مئی سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -