طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں کورونا سے نمٹنے میں شدید مشکلات
کابل (ویب ڈیسک) طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہماری موبائل ٹیمز موٹر سائیکلوں پر مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں‘ ان کی طرف سے وائرس سے بچاﺅ کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں‘ ہماری موبائل ٹیمز موٹر سائیکلوں پر علامات والے مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔
تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ کیونکہ نہ تو ایمبولینسں ہیں اور نہ ہی پروفیشنل طبی ٹیمیں‘ جو کہ مشتبہ مریضوں کا علاج کرسکیں۔