حکومت کا کونسا وزیر عوام کے پیسوں پر رمضان میں ایک من پکوڑے اور ایک لاکھ 14 ہزار روپے کے سموسے کھا گیا ؟ ایسی شرمناک خبر آ گئی کہ لفظ تبدیلی ہی شرم سے پانی پانی ہو جائے

حکومت کا کونسا وزیر عوام کے پیسوں پر رمضان میں ایک من پکوڑے اور ایک لاکھ 14 ...
حکومت کا کونسا وزیر عوام کے پیسوں پر رمضان میں ایک من پکوڑے اور ایک لاکھ 14 ہزار روپے کے سموسے کھا گیا ؟ ایسی شرمناک خبر آ گئی کہ لفظ تبدیلی ہی شرم سے پانی پانی ہو جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کراچی کے ایک وفاقی وزیر کے گھر ایک من پکوڑے سرکاری خرچ پر رمضان میں کھائے گئے ، ایک لاکھ چودہ ہزار کے سموسے ، شربت ، بریانی اور کڑاہیاں کھائیں گئیں ، وزیر کے باورچی کو 91 ہزار روپے سرکاری کھاتے سے ادا کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی کے سینئر صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا کوئی تصدیق کر سکتا ہے کہ آیا کسی وفاقی وزیر کی ملکیت میں سٹیل مل ہو جبکہ کابینہ پاکستان سٹیل ملز کے دس ہزار ملازمین کو برطرف کر کے اسے بیچنے کی تیاری کر رہی ہے ؟“

سینئر صحافی کے اس پیغام پر روف کلاسرا بھی کئی اہم انکشافات کے ساتھ میدان میں آئے اور ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔روف کلاسرا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ویسے آپ بتا سکتے ہیں کراچی کے کس وفاقی وزیر کے گھر ایک من پکوڑے سرکاری خرچ پر رمضان میں کھائے گئے؟ایک لاکھ چودہ ہزار کے سموسے،شربت،بریانی، کڑاہیاں، وزیر کے کک HN کو 91895روپے سرکاری کھاتے سے ادا کیے گئے؟وزیر کے اسٹاف ممبر کو ڈیرھ لاکھ HBL موبائل ٹرانسفر کرائے گئے؟نام بتاﺅ راجہ جی“۔

روف کلاسرا کے پیغام پر ایک اور صحافی خالق کیانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ نیک ،صادق او امین ہیں ، ایسا کر ہی نہیں سکتے ، آپ کو غلط فہمی نہ ہو؟”۔

صارف کے پیغام پر روف کلاسرا نے ایک مرتبہ پھر میدان سنبھالا اور کہا کہ ”جی بالکل اتنے نیک، صادق اور امین ہیں کہ ان کے لیے کراچی سے وزارت کے ایک سرکاری محکمے سے خصوصی گاڑی بھیجی گئی اور اسلام آباد پہنچتے ہی DunLop کے 175,500 روپے کے نئے ٹائر بلیو ایریا سے ڈالوائے گئے۔ اب آپ لگژری گاڑی کا نمبر بھی پوچھیں گے؟ کچھ محنت خود بھی کر لیں کیانی جی۔“

روف کلاسرا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اب عدیل راجہ چپ ہے کیونکہ اگلے ہفتے اس وزیر برائے ” پکوڑہ و سموسہ “ کو پھر شو میں بلانا ہے ، نام بتا دیا تو وہ شومیں نہیں آئے گا ، راجہ بول دے ، ہمت کر ۔“

روف کلاسرا نے اپنے پیغام میں صحافی عدیل راجہ سے نام بتانے کا مطالبہ کیا تو اس پر عدیل راجہ نے نہایت ہی دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ ” میں نہیں بتاﺅں گا ۔“

مزید :

قومی -