پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہری خوار

پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہری خوار
پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، شہری خوار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)شہر میں چوتھے روز بھی پٹرول کی قلت دیکھنے کو نظر آئی جس کی وجہ نجی پٹرول پمپس سپلائی نہ آنے کے باعث شہر ی پٹرول کے حصول کیلئے مختلف علاقوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد 90 روز میں پٹرول کی قیمت میں 43 اور ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اشیائے ضرویہ کی قیمتیں آسمان پر موجود ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی مگر عوام کی پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی، لاہور بھر میں پٹرول ناپید ہوگیا، شہری پیٹرول کی تلاش میں خوار ہو گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت اور نجی کمپنیوں کی بد دیانتی کے باعث پٹرول کی سپلائی میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ کئی مالکان نے پٹرول ہونے کے باوجود پمپ بند کر لئے ہیں اسی وجہ سے پٹرول نہیں مل رہا۔جب کہ گزشتہ روزشہر میں سے 8 لاکھ لیٹر پٹرول کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -