لاہور پولیس کا ایک اور افسر کورونا کیخلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گیا

لاہور پولیس کا ایک اور افسر کورونا کیخلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گیا
لاہور پولیس کا ایک اور افسر کورونا کیخلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی کا ہار گیا۔ پاکستان پولیس نامی ایک ٹویٹر اکاونٹ سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے ایک اور افسر انسپکٹر میاں رفیق جو ایکسپو کوآرانٹائن سنٹر لاہور میں ڈیوٹی پر تعینات تھے، آج کورونا وائرس کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

اس افسوسناک خبر پر ایس ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ اور دیگر لوگوں نے  ردعمل کااظہارکیاہے۔

اس سے قبل  16مئی کو  لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل  رمضان عالم اسی وائرس کی وجہ سے شہید ہوئے تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رمضان عالم کے ٹیسٹ کے لئے 11 مئی کو سیمپل لئے گئے، شہید اہلکارجناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، شہید اہلکاربطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاون سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا، ہیڈ کانسٹیبل فتح گڑھ مغلپورہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس میں 18 سال قبل بھرتی ہوا تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔  دوسری جانب رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے پولیس اہلکارو ں اور افسروں سمیت کل آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -