اداکارہ عظمیٰ خان کو عثمان ملک سے تعلقات کا اعتراف مہنگا پڑگیا، نئی پریشانی
لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے اداکارہ عظمیٰ خان،ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 10جون کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سے جواب طلب کرلیاہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں وقار چیمہ اور اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں سی سی پی اولاہور،ایس پی کمپلینٹ سیل اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان نے کھلے عام عثمان ملک کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کا بیان دیا،عثمان ملک اور عظمیٰ خان سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں،ان کیخلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر انہوں نے پولیس کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آمنہ عثمان نے بھی تعلقات کی گواہی دی ، عدالت سے استدعاہے کہ عظمیٰ خان،عثمان ملک اور ہما خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت ملتوی کردی۔