وہ ملک جہاں خواتین کیلئے 'مخصوص پروڈکٹ' کی ملک بھرمیں مفت فراہمی کا اعلان کردیاگیا

وہ ملک جہاں خواتین کیلئے 'مخصوص پروڈکٹ' کی ملک بھرمیں مفت فراہمی کا اعلان ...
وہ ملک جہاں خواتین کیلئے 'مخصوص پروڈکٹ' کی ملک بھرمیں مفت فراہمی کا اعلان کردیاگیا

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے کئی ممالک میں خواتین کو ماہواری کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور اس دوران استعمال ہونے والی حفاظتی پراڈکٹ  کا حصول انتہائی دشوار سمجھا جاتا ہے تاہم نیوزی لینڈ کی حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ کی مثال قائم کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر کے سکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کو مفت پیڈز فراہم کرے گی جوانہیں ماہواری کے مسائل سے  بچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ملک بھر میں 9سے اٹھارہ سال کی 95ہزار لڑکیاں سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور وہ پیڈز یا ٹیمپونز خریدنے کی اہلیت نہیں رکھتیں اس لیے انہیں ماہواری کے مسائل سے بچانے کیلیے حکومت نے سکولوں میں خواتین کیلیے مخصوص اس چیز کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاپیڈز کی مفت فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھیں اور پیریڈز کے دنوں میں گھروں میں نہ بیٹھ جائیں۔

حکومت اس مقصد کے لیے اتدائی طور پر  سترہ لاکھ ڈالرز خرچ کرے گی جبکہ آئندہ تین سالوں میں ملک بھر میں اس سہولت کو متعارف کرادیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی اس خبر کو پاکستان کی نامور اداکارہ اقراعزیز نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے تاکہ یہاں کی خواتین کو بھی آگاہی دی جاسکے۔

View this post on Instagram

A great initiative ???? New Zealand tackles ‘period poverty’ with free sanitary products for all schoolgirls. Girls in New Zealand high schools will no longer have to pay for sanitary products after the government announced it would foot the bill in an attempt to stamp out widespread period poverty. “We know that nearly 95,000 nine-to-18-year-olds may stay at home during their periods due to not being able to afford period products,” Jacinda Ardern, Prime Minister of New Zealand said. “By making them freely available, we support these young people to continue learning at school.” #ShareToAware #sanitarypads #period

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) on

مزید :

ڈیلی بائیٹس -